پشاور پولیس نے تین روز کے دوران 4 اشتہاری مجرمان سمیت 91 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لئے، مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

پیر 23 اکتوبر 2017 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پشاورپولیس نے گزشتہ تین دنوں کے دوران سٹی ،کینٹ ،رورل اور صدرسرکلزکے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے گئے جن میں مختلف کاروائیوں کے دوران قتل اقدا م قتل ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 4 ،اشتہاری مجرمان سمیت 91 جرائم پیشہ افراد ، جبکہ غیر قانو نی طور پر مقیم 48 افراد کو گرفتار کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میںگزشتہ تین دنوں کے دوران پشاور سٹی ،کینٹ ،رورل اور صدر سرکلزکے ایس پیز کی قیادت میںمختلف تھانہ جات کی حدودمیں اشتہاری مجرمان ،غیر رجسٹر ڈ کرایہ داران اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹر ائیک آپریشنز کیے گئے ان میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز بی ڈی یو ،سنیفر ڈاگ ،لیڈیز پولیس اور دیگر لوکل پولیس ٹیموں نے بھی حصہ لیا سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں گھروں کی چیکینگ کی گئی جن میں قتل اقدا م قتل ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرمان تھانہ چمکنی کے حدود میں ارسلاخان ولد گل عمر ،سماء گلزار عرف یاسمین ساکنان میاں کلے ،فاضل ولد فضل دہیان ،جاوید حمید ولد گلاب ساکنان محمد زئی، سمیت 91 جرائم پیشہ مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے مجمو عی طور پر ان کے قبضے سے 5 عدد کلاشنکوف ،28 عدد پستول 30 بور ،5 عد د رائفل 303 بور، سینکڑوں عدد کارتوس، 18 بوتل شراب ،17کلو گرام چرس برآمد جبکہ غیر قانو نی طور پر مقیم 48 افراد کو گرفتار کر لیے گئے گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے چالان عدالت کرچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :