اراکین صوبائی اسمبلی کے وفد کی گورنر خیبرپختونخواہ سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 23 اکتوبر 2017 21:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) صوابی سے رکن صوبائی اسمبلی شیراز خان کی سربراہی میں ایک وفد نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وفد نے گورنرکو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنرنے وفد کی معروضات غورسے سنیں اورمسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

ایف آرکوہاٹ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی حاجی بازگل ، سینیٹرحاجی گل اور باجوڑ ایجنسی سے سابق رکن قومی اسمبلی سید اخونزادہ چٹان نے بھی گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑاسے الگ الگ ملاقات کی اور علاقے کے عوام کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنرنے اس موقع پر عوام کو درپیش مسائل کے حل میںاپنی جانب سے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔دریں اثناء نامورکالم نگار ومصنف ڈاکٹرصلاح الدین نے بھی پیرکے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی اور گورنر کواپنی تصنیف"برصغیرکاسرسید" پیش کیں۔