عوامی ورکرز پارٹی غریب طبقے ،مزدور اور کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے ، فقیر شاہ فقیر

پیر 23 اکتوبر 2017 21:29

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) عوامی ورکرز پارٹی غریب طبقے ،مزدور اور کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے ،حکمران طبقہ روز بروز خوردنی اشیاء ، بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے ،ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات فقیرشاہ فقیر ،صوبائی ترجمان فضل رحیم اور ضلع صوابی کے صدر خانزادہ نے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی مضبوط قوت بنتی جارہی ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ آئے روز لوگ دوسری پارٹیوں کو چھوڑ کر عوامی ورکرز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ستر سالوں سے مزدور کسان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے ،حکمران غیرملکی قرضوں سے ملک چلارہے ہیں اور یہ ملک و قوم کے مفادمیں نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ آنے والا دور عوامی ورکرز پارٹی کا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :