تحصیل کونسل ٹوپی کے ناظم نے مختلف علاقوں میں کرکٹ اور فٹ بال کی ٹیموں میں سپورٹس سامان تقسیم کردیا

پیر 23 اکتوبر 2017 21:29

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) تحصیل کونسل ٹوپی کے ناظم سہیل خان یوسفزئی نے مختلف علاقوں میں کرکٹ اور فٹ بال کی ٹیموں میں سپورٹس سامان تقسیم کردیا ،سپورٹس کے لئے تحصیل ناظم نے خصوصی فنڈ کردی ہے ،انہوں نے یونین کونسل بٹاکڑہ ،ٹوپی ،کوٹھا اور دیگر علاقوں میں کرکٹ اور فٹ بال کی ٹیموں میں دس لاکھ روپے مالیت کا سپورٹس سامان تقسیم کردیا ،اس موقع پر سہیل خان یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تعلیم ،صحت اور کھیلوں کی فروغ کے لئے بجٹ کا کافی حصہ مختص کردیا ہے ،اسی طرح تحصیل کونسل ٹوپی میں کھیلوں کی فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے لاکھوں روپے فنڈز مختص کردئیے ہیں ،جس کے ذریعے کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس کا سامان خریدا گیا ہے اور سپورٹس سامان کے لئے مزید فنڈز مختص کریں گے ،انہوں نے کہا کہ جس طرح گزشتہ الیکشن میں نوجوانوں نے بھرپور انداز میں تحریک انصاف کو سپورٹ کیا تھا اسی طرح 2018 کے انتخابات میں بھی نوجوان طبقہ تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور اس ملک کا آئندہ وزیراعظم عمران خان اور خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ اسدقیصر ہوگا ،انہوں نے کہا تحصیل ٹوپی کے مختلف علاقوں میں سپورٹس گرائونڈ کے علاوہ وافر مقدار میں سولر لائٹس بھی نصب کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :