صوابی ، انٹی کارلفٹنگ سیل اور صوابی پولیس نے افیون پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک شخص کو گرفتار کرلیا

پیر 23 اکتوبر 2017 21:29

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) انٹی کارلفٹنگ سیل اور صوابی پولیس نے افیون پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور کارروائی میں چوری شدہ تین موٹرسائیکل برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انٹی کارلفٹنگ سیل صوابی کے انچارج صفدر خان اور ایس ایچ او صوابی منصف خان نے پولیس نفری کے ہمراہ سلیم شاخ کے مقام پر ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران ایک ایکس ایل آئی موٹرکار نمبر ایل ایکس ایچ-723 کو روک دیا ،تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے 6 کلوگرام برآمد کرکے موٹرکار ڈرائیور ارشد سکنہ چارسدہ کو گرفتار کرلیا اور کار اور افیون کو قبضے میں لے لیا ،دوسری کارروائی میں ایس ایچ او منصف خان نے مختلف علاقوں سے چوری شدہ تین عدد موٹرسائیکل برآمد کرکے عدنان سکنہ شیخ جانہ کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :