صوابی ،عدالت نے قتل کے ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے کی سزا کاحکم سنادیا

پیر 23 اکتوبر 2017 21:29

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) عدالت نے قتل کے ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے کی سزا کاحکم سنادیا ،تفصیلات کے مطابق 2016میں آفتاب سکنہ یعقوبی نے شادعلی خان کو قتل کیاتھا یارحسین پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں مقدمہ چلانے کیلئے چالان پیش کیا ،سیشن جج آصف رشید نے کیس کی سماعت کی جر م ثابت ہونے پر عدالت ملزم آفتاب کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے کے جرمانے کا سزاسنادیا،اس کیس کی تفتیش اس وقت سے تفتیشی آفیسر اور موجودہ ڈی ایس پی ظریف خان نے کی ، ملزم جوکہ مقتول کے پاس ملازم تھے نے زبانی تکرارپرقتل کیاتھا ملزم کی طرف سے اس کیس کی پیروی سجادخان ایڈوکیٹ جبکہ مقتول کی جانب سے شیر اکبر باچہ ایڈوکیٹ نے کی۔

متعلقہ عنوان :