لوئر دیر،محکمہ سوئی گیس نے پا ئپ لاین بچھانے کے لئے کروڑں روپے کے پختہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل کر دیں ، حیات خان

پیر 23 اکتوبر 2017 21:29

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سوئی گیس پا ئپ لائن بچھانے کے لئے عوام سے کھدائی کرنے اور سیا سی بنیا دوں پر سو ئی گیس کی فراہمی قابل مذمت ہے محکمہ سوئی گیس نے پا ئپ لائن بچھانے کے لئے کروڑں روپے کے پختہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل کر دیں لیکن انہیں دوبارہ تعمیر نہیں کرایا گیا محکمہ سوئی گیس پائپ لائن گزارنے کے لئے جو سڑکیں کھودی ہے محکمہ سوئی گیس اسے دوبارہ تعمیر کرے ان خیا لات کا اظہار تیمرگرہ ملا کنڈ کے سماجی شخصیت محمد حیات خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ لویر دیر میں محکمہ سو ئی گیس کے اہلکاروں نے اپنا راج قائم کیا ہوا ہے ملاکنڈ میں پائپ لائن بچھانے کے لئے عوام سے کھدائی کر وایا جارہا ہے اور سڑک کے ایک سا یڈ سے دوسرے جانب پایپ گزارنے کے لئے کھدائی پر صارفین سے 20 تا 25ہزار روپے لیا جاتا ہے جوکہ ظلم اور ناانصافی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی بنیادوں کے بجائے بلا امتیاز تمام لو گوں کو سوئی گیس فرہم کیا جائے اور پایپ لائن بچھانے کے لئے جو پختہ سڑ کیں کھودی گئی ہیں وہ محکمہ سوئی گیس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دوبارہ تعمیر کرائیں۔

(جاری ہے)

لویر دیر کے علاقہ گوسم کے رہا یشی مریض میں ڈنگی وایرس کی تصدیق تیمرگرہ ہسپتال میں داخل تفصیلات کے مطابق لویر دیر کے علا قہ گوسم کا رہائیشی صا حب زادہ جو کراچی میں محنت مزدوری کر تا تھا کراچی میںڈینگی مچھر کاٹنے سے متا ثر ہوا تھا گزشتہ روز انہیں بخار محسوس ہونے پر تیمرگرہ ہسپتال لایا گیا جہاں پر ان کا ٹسٹ کروانے پر ان میں ڈینگی وایرس کی تصدیق ہوئی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :