شانگلہ میں ٹرانسپورٹ مافیا کا راج برقرار ،مین روڈ بس اڈہ ہونے سے ٹریفک کا مسئلہ بڑھ گیا

پیر 23 اکتوبر 2017 21:27

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) شانگلہ میں ٹرانسپورٹ مافیا کا راج برقرار ،مین روڈ پر بس اڈہ ہونے سے ٹریفک کا مسئلہ بڑھ گیا ۔ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ، غیرمحفوظ اور حساس ترین مقام پر اڈہ بنا کر نا خوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے ، ضلعی عدالتوں کے بالکل پیچھے روڈ پر اڈہ بنا کر مافیا اپنا راج قائم کر چکی ہے ، کوئی پرسان حال نہیں ، مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی تو شانگلہ میں سرے سے نظر ہی نہیں آرہی ،ضلعی انتظامیہ شانگلہ نے ان مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک کردئے ، مین روڈ پرٹرانسپورٹ آڈہ بنانے اورروڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کے خلاف عوامی حلقے سراپا احتجاج بن گئی ۔ صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری کے عدالتوں کے پیچھے روڈ پر لیلونئی کیلئے ٹرانسپورٹ مافیا نے انتہائی کم جگہ میں گاڑیوں کیلئے آڈہ بنایا ہے اڈے میں گاڑی زیادہ اور ان کیلئے جگہ انتہائی کم ہے ، تمام گاڑیاں مین روڈ پر کھڑے ہوتے ہیں جس سے رواں دواں ٹریفک شدید متاثر ہورہا ہے ، اڈے میں کوئی سہولت موجود نہیں ، اڈے کیلئے قانون کے مطابق ان اور اوٹ راستوں کا ہونا لازمی ہے مگر شانگلہ میں صورتحال مختلف ہے نہ اِن نہ اوٹ، ٹرانسپورٹ مافیا نے اپنا راج قائم کر رکھا ہے ، لیلونئی اڈے سے سیکیورٹی خدشات بھی لاحق ہوسکتے ہیں ، مگر انتظامیہ ان مافیا کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے ، اتنا وقت گزرنے کے باوجود لیلونئی اڈے کیلئے متبادل اڈے کا بندوبست کیا گیا ہے اور نہ ان اڈوں کو قانون کے مطابق انتظامات کرنے کیلئے کسی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اقدامات اٹھائے ہیں،عوامی حلقوں میں اڈے کے حوالے سے شدید تحفظات کا لہر دوڑ گیا ہے ،عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :