کھیلوں میں خواتین قومی اور عالمی سطح پر ملک وملت کا نام روشن کر رہی ہیں،ڈاکٹرجمال ناصر

کھیلوں کی سرگرمیاں طلباء وطالبات کو چاک و چوبند رکھتی ہیں اور ان کی شخصیت کی تعمیر میں مدد دیتی ہیں،تقریب سے خطاب

پیر 23 اکتوبر 2017 21:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء)کھیلوں میں خواتین قومی اور عالمی سطح پر ملک وملت کا نام روشن کر رہی ہیں،تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ کھیلوںکے مواقع فراہم کرنا احسن اقدام ہے کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیاں طلباء وطالبات کو چاک و چوبند رکھتی ہیں اور ان کی شخصیت کی تعمیر میں مدد دیتی ہیں، کھیلوں سے نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا ہوتی ہے جو انہیںعملی زندگی میں کامیاب شہری بنانے میں مدد دیتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی راہنما اور صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹرجمال ناصر نے وقار النساء گرلزسیکنڈری سکول ٹیپو روڈ میں سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینٹر نجمہ حمید ،پرنسپل سمن خاور عبداللہ،وائس پرنسپل عظمٰی شیرازی، محمد اکرام چوہدری ایڈووکیٹ ،مسز طاہرہ اکرام، نگہت انصر ، رضوانہ گیلانی ،فرح ارشاد، ناصرہ شاہنواز کے علاوہ بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کھیل مقابلوں میں سکول کے جونیئر اور سنیئر سیکشن کی طالبات اور ٹیچرزنے بھرپور حصہ لیا اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ڈاکٹر جمال ناصر نے بیگم وقار النساء نون کی تعلیمی و سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہالت کے خاتمے کے لئے لازم ہے کہ علم کی روشنی عام کی جائے ۔اس حوالے سے ان کا کردار ہمارے لئے قابل تقلید ہے ۔انہوںنے وقا ر النساء گرلز انسٹی ٹیوٹ کے اعلیٰ تعلیمی نظام اور ہم نصابی سرگرمیوںمیںادارے کی طالبات کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہاکہ کھیلوںکے مقابلوںمیں طالبات کی دلچسپی حوصلہ افزاء ہے اور کھیلوں کے عالمی مقابلوںمیں بھی پاکستان کی خواتین کھلاڑی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سمن خاور عبداللہ نے ادارے کی اعلی کارکردگی کا ذکر کیا اور کہاکہ طالبات کی تعلیم و تربیت پر یکساں توجہ دی جاتی ہے، ادارے سے فارغ التحصل ہونے والی طالبات زندگی کے مختلف شعبوںمیں نمایاں خدمات سر انجا م دے رہی ہیں۔ آخر میں ڈاکٹر جمال ناصر نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات اور ٹیچرزمیں انعامات تقسیم کئے۔