چیئرمین نیب کا ملتان میٹروبس پراجیکٹ اورطیارہ فروخت اسکینڈل کی انکوائری کاحکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اکتوبر 2017 19:03

چیئرمین نیب کا ملتان میٹروبس پراجیکٹ اورطیارہ فروخت اسکینڈل کی انکوائری ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اکتوبر2017ء ) : چیئرمین نیب نے ملتان میٹروبس طیارہ فروخت میں مبینہ بدعنوانی کی انکوائری کا حکم دے دیا،جبکہ 3 مہینوں میں پاناما سمیت میگا اسکینڈلز کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب افسران کااجلاس ہوا،جس میں نیب کیسز، تحقیقات کاعمل سمیت زیرالتواء مقدمات کاجائزہ لیاگیا۔

چیئرمین نیب نے افسران سے پاناما افرادکی لسٹ سمیت تمام میگا اسکینڈلز کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ 3مہینوں میں تمام میگا اسکینڈلز کی رپورٹس میرے پاس ہونی چاہئیں۔چیئرمین نیب نے ملتان میٹروبس پراجیکٹ اورطیارہ فروخت میں مبینہ بدعنوانی کی انکوائری کابھی حکم دے دیا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ مقدمات اب الماریوں اور فائلوں میں بند نہیں رہنے چاہئیں۔اب صرف کام کام اور کام ہوگا۔ہماری اولین ترجیح بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تمام زیرالتواء کیسزکی تحقیقات کی جائیں گی۔چیئرمین نیب نے مزید کہاکہ نیب افسران کااحتساب سب سے پہلے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :