پنجاب حکومت نے دو افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

محکمہ صحت پنجاب نے بھی 2ڈاکٹرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے ، نوٹیفکیشن جاری

پیر 23 اکتوبر 2017 21:19

پنجاب حکومت نے دو افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پنجاب حکومت نے دو افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عامر عتیق کو سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ محکمہ ون اور عامر شاہین رانجھا کو سیکشن آفیسر ای وی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں محکمہ صحت پنجاب نے بھی دو ڈاکٹرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ۔ڈاکٹر مظہر الحق کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان جبکہ ڈاکٹر عرفان فرید کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :