سابق صدر آصف علی زرداری کراچی سے دوبارہ لاہور پہنچ گئے،

چند روز قیام کرینگے اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے،27 اکتوبر کو تونسہ شریف جائیں گے ‘ ذرائع

پیر 23 اکتوبر 2017 21:11

سابق صدر آصف علی زرداری کراچی سے دوبارہ لاہور پہنچ گئے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری کراچی سے لاہور پہنچ گئے،چند روز قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کراچی میں ایک روز قیام کے بعد واپس لاہور پہنچے ہیں اور یہاں قیام کے دوران اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ذارئع کے مطابق سابق صدر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے جبکہ 27 اکتوبر کو تونسہ شریف جائیں گے جہاں وہ ایک اہم سیاسی رہنما سے ملاقات کے بعد واپس لاہور آجائیں گے۔

گزشتہ دورہ لاہور میں انہوں نے جنوبی پنجاب کے رہنما سردار ذوالفقار کھوسہ کو پی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ ساتھیوں کیساتھ مشاورت کے بعد اس حوالے سے انھیں آگاہ کریں گے۔