وزارت مذہبی امور نے تمام پرائیوٹ حج ٹور آپریٹرز کا کوٹہ ختم کردیا

وزیر مملکت کا قائمہ کمیٹی سے حجاج کو سعودی عرب لیجانے کیلئے اوپن اسکائی اسکیم کی سفارش کرنے کا مطالبہ تمام نئی اور پرانی کمپنیوں کو آڈٹ کے بعد نیا کوٹہ الاٹ کیا جائے گا، وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات

پیر 23 اکتوبر 2017 21:11

وزارت مذہبی امور نے تمام پرائیوٹ حج ٹور آپریٹرز کا کوٹہ ختم کردیا
اسلام اآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وزارت مذہبی امور نے تمام پرائیوٹ حج ٹور آپریٹرز کا کوٹہ ختم کردیا۔ وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات نے قومی اسمبلیکی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ تمام نئی اور پرانی کمپنیوں کو آڈٹ کے بعد نیا کوٹہ الاٹ کیا جائے گا، وزیر مملکت نے قائمہ کمیٹی سے حجاج کو سعودی عرب لیجانے کے لیے اوپن اسکائی اسکیم کی سفارش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس پون گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس چئیرپرسن شگفتہ جمانی کے لیٹ آنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا چئیرپرسن شگفتہ جمانی اجلاس میں آتے ہی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لئے چلی گئیں اجلاس کی صدارت سید امیر علی شاہ نے چیئر مین کمیٹی کی غیر موجودگی میں کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رکن قائمہ کمیٹی علی محمد ، سید عمران احمد شاہ ، شاہدہ اختر علی ، مولوی آغا محمد ،رمیش لال نے شرکت کی رکن کمیٹی رمیش لال نے مطالبہ کیا کہ کتنے مندروں سے کتنی آمدن ہوئی خرچ کہاں ہوا رجس پر کمیٹی نے چئیرمین متروکہ وقف املاک محمد صدیق الفاروق کو تفصیلات کے لئے اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔

۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ملک بھرکے مندروں۔ گورودواروں کی آمدن اور انکی دیکھ پر بھال کے اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنیکے لیے چئیرمین متروکہ وقف املاک محمد صدیق الفاروق کو طلب کرلیا۔ حج پالیسی اور انتظامات سے متعلق بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے نقطہ اعتراض پر کہاکہ کمیٹی حج انتظامات پر پارلیمان کو اعتماد میں نہ لینے پر دو بار واک آوٹ کرچکی ہے مگر وزارت مذہبی امور کے حکام کو کوئی فکر نہیں،کمیٹی کو وزارت سنجیدہ نہیں لیتی وفاقی وزیر تو کبھی سیکرٹری غائب ہوجاتے ہیں۔

اگر کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہیں کرنا تو اسے بند کردینا چاہے انہوں نے کہاکہ حج پالیسی کی منظوری سے قبل وفاقی وزیر نے وزارت کو کوٹہ دینے سے منع بھی کیا لیکن وزارت کے حکام نے ان کی بھی نہ سنی ، ہم یہاں ٹی اے ڈی اے کیلئے نہیں بیٹھے اگر ہم اپنے حقوق کیلئے نہیں کھڑے ہو سکتے تو بیس کرو ڑ عوام کیلئے کیسے کھڑے ہوں گے ۔کمیٹی کو وزارت سنجیدہ نہیں لیتی وفاقی وزیر بھی غائب سیکرٹری بھی غائب ہوجاتے ہیں یہ واحد کمیٹی ہے جس کے تمام ارکان نے وزارت کے خلاف واک آوٹ کیا اگر کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہیں کرنا تو اسے بند کردیں یہ جو اجلاس کے بیس پچیس ہزار ملتے ہیں حرام ہیں سارے حج کا غیر جانبدار آڈٹ کرایا جائے انہوں نے کہاکہ حج 2017 کے کسی غیر جانبدار آڈٹ فرم سے آڈٹ کروانے کا مطالبہ کیا جس پر وزارت مذہبی امور نے رضی مندی کا اظہار کیا۔

رکن کمیٹی پیر عمران نے کہاکہ کہ سیکرٹری مذہبی امور کی جانب سے اراکین اسمبلی کو آئو ٹ پٹ نہیں دیا جاتا۔ حج مشن جدہ سارا ملبہ حج پالیسی پر ڈال دیتے ہیں ۔ کمیٹی کو وزارت سنجیدہ نہیں لیتی ،تمام پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کمپنیوں کو ایک پیمانے سے گزارنے کے لئے وزیر مملکت کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری ایک معاملے پر میری سربراہی میں سب کمیٹی بنی وزارت نے اسے پھاڑ کا پھینک دیا رکن کمیٹی پیر عمران شاہ نے کہا کہ دو دفعہ کمیٹی سے واک ہوا مگر وزارت پر کچھ فرق نہیں پڑا حج ڈائریکٹوریٹ مکہ مسائل کی وجہ وزارت کے بروقت فیصلوں کو قرار دیتا ہے مانتا ہوں عدالتیں سر پر بیٹھی ہیں ان کی وجہ سے ہم نے بہت بھگتا ہے۔

حج 2018کی پالیسی موجودہ حکومت نے بنانی ہے جبکہ عمل درآمد نگہران حکومت کرے گی ۔ جاتے جاتے اچھا حج ہی کرا جائیں ۔ حج کوٹہ سے متعلق وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے کمیٹی کو بتایا کہ تمام پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کمپنیوں کو ایک پیمانے سے گزارنے کے لئے وزیر مملکت کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے جبکہ ایک غیر جانبدار آڈٹ فرم سے پرانی اور نئی تمام ٹور آپریٹرز کی جانچ پڑتال کے بعد نئے سرے سے حج کوٹہ الاٹ کیا جائے گا۔

۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم سمیت کسی ایم این اے کو حج کوٹہ الاٹ نہیں کیا گیا جن افراد کو حج کے دوران مسائل پیش آئے وہ تمام مجاملہ ویزہ پر حج کرنے گئے تھے۔ پی آئی اے کی بجائے تمام ایئر لائینز کو حاجی لے جانے کی اجازت دی جائے اور کمیٹی اوپن اسکائی اسکیم کی سفارش کرے جس پر علی محمد خان نے وزیر مملکت کی اس تجویز کی مخالفت کی اور کہا کہ اوپن سکائی پالیسی نہ لائیں پی آئی اے کو بڑا نقصان ہوگا ہمیں قومی ائیر لائن کو ٹھیک کرنا ہے۔

۔ کمیٹی نے پی آئی اے معاملات پر بریفنگ کے لیے چئیرمین پی آئی اے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔ر کن کمیٹی شاہدہ اختر نے کہا کہ میں احتجاجا کمیٹی میں نہیں آرہی تھی بار بار بلانے پر آئی ہوں رانہوں نے کہاکہ ہارڈ شپ کوٹہ کو ارکان میں مرضی سے تقسیم کیا گیا ۔ پانچ ہزار مجاملہ ویزے بھی میرٹ سے ہٹ کر دیئے گئے کمیٹی تحقیقات کرے یہ سب کیا ہوا ہے ۔

سیکرٹری مذہبی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ مجاملہ ویزہ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں آخری دنوں میں پانچ ہزار ویزوں کی پیشکش ہوئی تھی جو ہم نے قبول نہیں کی ساڑھے چار سو مجاملہ والوں نے حج کے دوران شور کیا سیکرٹری سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان مجھ سے حج کوٹہ نہ دینے کی وجہ سے ناراض ہیں،انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت نے 473مجاملہ ویزے دئیے جس پر لوگ حج پر گے اور انہوں نے رہائش نہ دئیے جانیکی شکایت کی۔

وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے کہا کہ ہماری وزارت کے تمام ملازمین نجی حج کمپنیوں کے زرخرید غلام ہیں کا تاثر خرابی پیدا کررہا ہے، تمام کمپنیوں کو ایک ہی پیمانے سے گزارنے کا عمل شروع کیا جارہا ہے جس پر پیر عمران نے کہاکہ کسی حد تک ارکان کو اکاموڈیٹ کیا گیا ہے،کمیٹی طے کرلے ارکان کو کتنا کوٹہ ملے گا ۔