ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کاایک شخص سے نقد رقم چھیننے والی خاتون سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم

پیر 23 اکتوبر 2017 21:11

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد گوندل نے ایک شخص کو زدوکوب کرنے اور ساٹھ ہزار روپے کی نقد رقم چھیننے والی خاتون سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد خان ساکن بھلوال نے عدالت کو ملک آصف ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دی کہ شہناز محبوب نے ظہیر احمد، زاہد اقبال اور محمد اسحاق کے ہمراہ یونین کونسل کے دفتر کے سامنے اسے مارا پیٹا اور ساٹھ ہزار روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے، فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیدیا۔