سوئی سدرن گیس کمپنی لاڑکانہ میں کام کرنے والے ملازمین کا مستقل نہ کیے جانے کے خلاف مظاہرہ

پیر 23 اکتوبر 2017 21:04

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) سوئی سدرن گیس کمپنی لاڑکانہ میں کام کرنے والے کچے ملازمین نے مستقل نہ کرنے کے خلاف ریجنل آفیس کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غلام فرید سومرو، سید شفقت شاہ، عبدالرزاق رند اور دیگر نے بتایا کہ ہم گذشتہ دس سالوں سے سوئی سدرن گیس کمپنی لاڑکانہ میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں لیکن تاحال ہمیں مستقل نہیں کیا گیا ہے جبکہ ایک سازش کے تحت تمام ملازمین سے دستخط لے کر انہیں برطرف کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو غیرقانونی عمل ہے۔ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ مستقل کرکے برطرفی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :