محکمہ انسداد دہشت گردی ڈیرہ اسماعیل خان نے کارروائی کے دوران دو مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

پیر 23 اکتوبر 2017 21:03

محکمہ انسداد دہشت گردی ڈیرہ اسماعیل خان نے کارروائی کے دوران دو مطلوب ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء)محکمہ انسداد دہشت گردی ڈیرہ اسماعیل خان نے کاروائی کے دوران دو مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ،ملزم پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں محکمہ انسداد دہشت گردی ڈی آئی خان ریجن کے مطابق ملزم رفیع اللہ اور رحمت اللہ کو جنگل کٹ شہانی سے گرفتار کیا گیا ملزموں سے دو کلاکوف اور کارتوس برآمد ہوئے ،ملزم پولیس پر حملوں میں مطلوب تھے ،گرفتار مبینہ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔