بھگیاڑی چیک پوسٹ پر خاصہ دار فورس کی کامیاب کارروائی، 49کلو چرس برآمد

پیر 23 اکتوبر 2017 20:56

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) جمرود بھگیاڑی چیک پوسٹ پر خاصہ دارفورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے کیری ڈبہ نمبر BA-1628کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 49کلوچرس اور دو کلو افیون برآمد کیا ہے جبکہ ملزم عبدالرازق ولد سید وزیر سکنہ پشاور کو بھی گرفتار کرکے جمرود حولات منتقل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

لائن آفیسر جمرود حاجی تحسین اللہ نے پکڑے گئے منشیات میڈیا کو دیکھاتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے منشیات کا کروبار کرنے والوں کے خلاف گھیراتنگ کرلیا ہے اور جہاں پر بھی اس گھناونے کاروبار کے بارے میں ہمیں اطلاع ملتی ہے خیبر خاصہ دار فورس فوری طور پر وہاں کاروائی کرتی ہے ۔اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جاتی ۔

متعلقہ عنوان :