انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول کے بچوں نے آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

ایس ایس پی ٹریفک نے بچوں کو آئی ٹی پی ون ونڈو آپریشن ہال،آئی ٹی پی ایف ایم92.4 اور دیگر برانچوں کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول کے بچوں نے آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاںایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے بچوں کو آئی ٹی پی ون ونڈو آپریشن ہال،آئی ٹی پی ایف ایم92.4 اور دیگر برانچوں کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی۔بچوں کو آئی ٹی پی کی طرف سے ایمبیسیڈر کارڈ بھی تقسیم کئے گئے۔

ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہاکہ آئی ٹی پی سافٹ پولیسنگ پر یقین رکھتی ہے اور فرینڈلی کلچر کے قیام اوراپنے ایمبیسیڈر بچوں کی وساطت سے والدین میں روڈ سیفٹی اوردیگر ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول کے طلباء نے آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آئی ٹی پی کے مختلف شعبہ جات کو دیکھا اس موقعہ پر ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے آئی ٹی پی کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ٹی پی ایک کرپشن فری ادارہ ہے جو کہ عوام دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوشاں ہے،آئی ٹی پی سافٹ پولیسنگ پر یقین رکھتی ہے اور فرینڈلی کلچر کو مزید فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ایس ایس پی ٹریفک نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پی ISOسرٹیفائیڈادارہ ہے،جس نے اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی کے ذریعے حادثات کو کم کیا ہے،اور آئی ٹی پی اپنے ایمبیسیڈر بچوں کی وساطت سے والدین میں روڈ سیفٹی اور دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کر رہی ہے، اس موقعہ پر آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ کے انچارج سب انسپکٹر رانا اشتیاق نے طلباء کو روڈ سیفٹی اوردیگر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا تقریب کے آخر میں ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے آئی ٹی پی کی طرف سے بچوں کو ایمبیسیڈر کارڈ رتقسیم کئے گئے جبکہ پرنسپل اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی سکول مس سمیرا صدیقی کو شیلڈ پیش کی ،پرنسپل مس سمیرا صدیقی نے آئی ٹی پی کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور آئی ٹی پی کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :