وزیراعلی سندھ کا سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم کے وفات پر اظہار افسوس
تازہ ترین : 1
وزیراعلی سندھ کا سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم کے وفات پر اظہار ..

وزیراعلی سندھ کا سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم کے وفات پر اظہار افسوس

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شا ہ نے سعودی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے ڈپٹی قونصل نائف محمد الغامزی سے سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔ وزیراعلی سندھ نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر کی توفیق دے۔ یاد رہے کہ کراچی میں متعین سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم گذشتہ ہفتہ انتقال کرگئے تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/10/2017 - 20:55:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں