بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر زرداری ہائوس اسلام آباد میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد

پیر 23 اکتوبر 2017 20:55

بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر زرداری ہائوس اسلام آباد میں قرآن خوانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر زرداری ہائوس اسلام آباد میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔ مادرجمہوریت کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔

تقریب میں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری، پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری ندیم افضل چن، سیکریٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر، پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان، گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین کے علاوہ راجہ خرم پرویز،عامر فدا پراچہ، سید ابرار رضوی، نرگس فیض ملک، امجد ایڈووکیٹ، افتخار شہزادہ، راجہ ساجد، توقیر عباسی، چوہدری افتخار، محمد علی شاہ، اظہر خان، حسین طارق راجہ، چوہدری اسد پرویز، مظہر حسین بابر، راجہ عمر ساجد، قمر شاہ،ملک نجیب، گلزاری بیگم، خالد ڈار، زبیدہ رائو، ثریا ضیاء سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

درایں اثناء مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کی تقریب پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں بھی منعقد ہوئی۔ تقریب میں سینیٹر فرحت اللہ بابر، ملک حاکمین خان سمیت پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔