Live Updates

آج عوام کو سمجھ آگیا پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،عمران خان

بکتر بند میں بیٹھ کر کاروبار نہیں کیا جاسکتا،زبوں حال معیشت کے سبب ضروری تھا کاروباری شخصیات سے ملاقات کی جائے،چیئرمین تحریک انصاف پہلی با ر ممبئی گیا تو اس قدر غربت دیکھی جو دنیا میں کہیں نہیں دیکھی تھی،ماضی میں کراچی امیر ترین شہر لگتا تھا یہاں امن تھا ، سارے پاکستانی مل جل کررہا کرتے تھے خیبرپختونخوامیں دہشت گردی تھی لوگ سڑکوں پر گھوم نہیں سکتے تھے آج وہاں 70فیصد کرائم، دہشت گردی کم ہوئی ہے،سائٹ ایسوسی ایشن کے دروے کے موقع پر خطاب ،میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اکتوبر 2017 20:50

آج عوام کو سمجھ آگیا پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،عمران خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ آج عوام کو سمجھ آگیا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، جس کو ختم کئے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے، کرپشن کی وجہ سے ملک کا پیسہ کرپٹ حکمران کھاجاتے ہیں۔ بکتر بند میں بیٹھ کر کاروبار نہیں کیا جاسکتا،زبوں حال معیشت کے سبب ضروری تھا کہ کاروباری شخصیات سے ملاقات کی جائے۔

پہلی با ر ممبئی گیا تو وہا ں اس قدر غربت دیکھی جو دنیا میں کہیں نہیں دیکھی تھی،ماضی میں کراچی امیر ترین شہر لگتا تھا یہاں امن تھا اور سارے پاکستانی مل جل کررہا کرتے تھے۔خیبرپختون خواہمیں دہشت گردی تھی لوگ سڑکوں پر گھوم نہیں سکتے تھے آج وہاں 70فیصد کرائم، دہشت گردی کم ہوئی ہے کیونکہ ہم نے پولیس کو غیر سیاسی کیااور میرٹ پر بھرتیاں کیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں پیرکوسائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروصنعتکاروں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جب سائٹ ایسوسی ایشن کے آفس پہنچے تو تاجر وصنعتکار برادی نے ان کا بھرپوراستقبال کیا۔تقریب سے معروف صنعتکار اور تاجررہنماسراج قاسم تیلی، سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر جاوید بلوانی ،زبیرموتی والاسمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں70فیصدانڈسٹری بندہوگئی تھی حالات انتہائی برے تھے وہاں پولیس کوغیرسیاسی کیا اورامن قائم کیا۔آج خیبرپختونخواسب سے خوشحال صوبہ ہے اور آئی جی سندھ بھی کہہ رہے ہیں کہ خیبرپختونخواکاپولیس ایکٹ چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کوئی کاروبارکرنے بکتربندمیں جائے گاتووہ کیسے کام کرسکتاہی ۔پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ بے روزگاری ہے دنیامیں دوسرے نمبرپرنوجوانوں کی آبادی پاکستان میں ہے لیکن تسلیم کرتاہوں کہ ہنرمندافرادی قوت کی شدیدکمی ہے۔

اگر نوجوانوں کو روزگار دینا ہے تو ہمیں بزنس کمیونٹی کی مدد کرنی ہوگی۔ ہماری ایکسپورٹ دن بہ دن گر رہی ہے، امپورٹ بڑھ رہی ہے یہ ایک اہم نقطہ ہے پاکستان کا۔پورے پاکستان میں نوجوان بے روزگار کی وجہ سے چوری ، ڈکیتی، منشیات کی طرف جاتے ہیں ۔حکومت کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے مہنگائی ہوری ہے۔آج عوام کو سمجھ آگیا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔

جس کو ختم کیئے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔ٹیکس کی وجہ سے غربت بڑھ جاتی ہے ، کرپشن کی وجہ سے ملک کا پیسہ کرپٹ حکمران کھاجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کو ایک ایسا ادارہ بنانا چاہیے جس میں کرپشن نہ ہو ، اس وقت یہ بھتہ خور ی میں صروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے یہ ملک میں خرچہ کیا جائے تو پاکستان ترقی کر سکتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کادوسرابڑامسئلہ برآمدات کاہے پاکستان کی برآمدات کم ہورہی ہیں،دوسرے ملک آگے نکل رہے ہیں۔

ہمیں برآمدکنندگان کی ہرممکن مددکرنی ہوگی۔انہوں توانائی اوردیگرچیزوں کی قیمتیں بڑھنے کو برآمدات میں کمی کا سبب قرار دیا۔عمران خان نے کہا کہ خراب معاشی حالات کی اہم وجہ پسندیدہ لوگوں کواہم عہدوں پربٹھانااورکرپشن ہے۔ پی آئی اے کودیکھ لیں اس پرہی 300ارب واجب الاداہیں پاکستان اسٹیل کے پاس کبھی 8ارب سرمایہ تھاآج بندہونے کے قریب ہے۔

انہوں نے کہاکہ قرضے لیتے ہیں اورواپس کرنے کے لئے ٹیکس لگائے جاتے ہیں ٹیکسزلگنے سے مہنگائی بڑھتی ہے اوربے روزگاری میں اضافہ ہوتاہے۔اس سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کرپشن کر کے پیسہ سارا ملک سے باہر بھیجا جاتا رہا ہے ،جس میں وزیراعظم کا پیسہ بھی شامل ہے۔کروڑوں روپے لانچوں سے بھیجے جاتے تھے اور کوئی پوچھنے والانہیں تھا لیکن اب کوئی این آراور نہیں ملے گا۔

عمران خان نے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور ان کے بہن نے قبضے کیے دونوں کے لیے یہ کام عزیر بلوچ نے کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں جب کراچی سے بمبئی گیا تو میں نے جتنی غربت ممبئی میں دیکھی وہ کہیں نہیں تھی لیکن آج کراچی کا حال دیکھا کہ غربت اور گندگی ہے۔آج سندھ کے آئی جی بھی کہتے ہیںکہ ہمیں کے پی کے جیسی پولیس چاہیے امان امان بحال کرنے کے لئے کے پی کے میں 150ارب کی نئیںانویسٹمنٹ آئی ہے جو کبھی نہیں آئی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات