ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے فعال کردار سے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا جلد ازالہ ممکن ہے،افضا ل بھٹی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:50

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) کمشنر اوورسیزپاکستانیزکمیشن( او پی سی ) پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے فعال کردار سے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا جلدازجلد ازالہ ممکن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر سمندرپارمقیم افراد کے مسائل کے حل اور ان کی سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے اوپی سی کلیدی کردار اداکررہاہے۔

وہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کے حوالے سے کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ کے ساتھ ایک جائزہ اجلا س کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ڈائریکٹرجنرل اوپی سی،سید جاوید اقبال بخاری ،ایڈیشنل ڈی جی ،ڈی آئی جی،آغا محمد یوسف اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

افضال بھٹی نے سول وپولیس حکام کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں اور اوورسیز پاکستانیو ں کی شکایات کے حوالے سے میرٹ پر فیصلے کئے جائیں۔

انہوں نے ملتان ڈویژن میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے ازالے کے حوالے سے سول اور پولیس افسران کی خصوصی طور پر تعریف کی۔ڈائریکٹرجنرل اوپی سی سیدجاوید اقبال بخاری نے بتایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات پر اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے اضلاع کی سطح پر عدالتیں مختص کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :