پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ”مشن کلین سویپ “ مکمل کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 23 اکتوبر 2017 18:41

پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ”مشن کلین سویپ “ مکمل کرلیا
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اکتوبر۔2017ئ) پاکستان نے سری لنکا کو پانچویں ون ڈے میں 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ”مشن کلین سویپ “ مکمل کرلیا ۔شارجہ میں کھیلے جارہے 5 ویں اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا کے 104 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کےلئے فخرزمان اور امام الحق نے اوپننگ کی اور84رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد فخر زمان 48رنز بنا کر وینڈرسرے کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔

آل راﺅنڈر فہیم اشرف نمبر تین پر بلے بازی کرنے آئے اور امام الحق کے ساتھ ملکر ہدف حاصل کرلیا ۔امام الحق 45اور فہیم 5رنز کیساتھ ناٹ آﺅ ٹ رہے ۔ اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم26.2اوورز میں 103 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، مہمان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے آﺅٹ ہونےوالے کھلاڑی سمراوکرما تھے جو بغیر رن بنائے عثمان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ،انکے بعدآنےوالے کھلاڑی چندیمل اگلی ہی گیند پرپویلین واپس لوٹے، سری لنکن کپتان تھرنگا بھی 8 رنز بنا کر عثمان کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ ڈکویلا بھی کوئی رنز بنائے بغیر عثمان شنواری کا شکار ہوگئے، سروردانا بھی ہمت ہار بیٹھے اور 20 کے مجموعی سکور پر 6 رنز بنا کر فخرزمان کو کیچ تھما بیٹھے، انکی وکٹ بھی عثمان کے حصے میں آئی۔

(جاری ہے)

49 کے مجموعی سکور پر تھریمانے کو حسن علی نے آﺅٹ کیا ،وہ صرف 19 رنز بنا سکے، 63 رنز پر پرسانا کو شاداب خان نے رن آﺅٹ کردیا۔ اس موقع پرجارح مزاج بلے باز پریرا نے تیز کھیلنے کی کوشش کی تاہم وہ بھی 25 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ، ویندرسے بھی 2 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار ہوگئے۔ سری لنکا کے آخری آﺅٹ ہونےوالے کھلاڑی چامیرا تھے جو 11 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے 5کھلاڑی آﺅٹ کیے جبکہ حسن علی اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں ،1کھلاڑی رن آﺅٹ ہوا۔

متعلقہ عنوان :