مجھے فخر ہے بلدیہ کے ان معذور ملازمین پر جنہوں نے معذوری کے باوجود نارمل ملازمین سے زیادہ محنت کر کے خود کو کار آمد ملازم ثابت کیا،میئر سید طیب حسین

پیر 23 اکتوبر 2017 20:39

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) میئر سید طیب حسین نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے بلدیہ کے ان معذور ملازمین پر جنہوں نے معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور اپنی معذوری کے باوجود نارمل ملازمین بلکہ نارمل ملازمین سے زیادہ محنت کر کے خود کو ادارے کے کار آمد ملازم ثابت کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ جناح ہال میںمعذور کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمت مستقل کئے جانے کے لیٹر تقسیم کی تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع میونسپل کمشنر شاہد علی خان،ڈسٹرکٹ کونسل ممبر رومس بھٹی،راجہ مہاویر،افسر انتظام آفتاب میمن،سیکریٹری کونسل محسن شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹر یوسف خان،انفارمیشن آفیسر محمد نعیم خان بھی موجود تھے،مئیر سید طیب حسین نے کہا ہمیںکہ معذور ملازمین کو حقیقی معنوں میںخصوصی سہولیات فراہم کرنا چاہئے،یہ ان کا حق ہے،جو آج انہیں ملازمت مستقل کئے جانے کی صورت میں ادا کیا جارہا ہے ،آج خوشی سے چمکتے ان کے چہرے دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے،اس موقع پر معذور ملازمین نے میئر سید طیب حسین اور میونسپل کمشنر شاہد علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سندھی ٹوپی و اجرک کے تحائف پیش کئے اور ملازمین میں مٹھائی تقسیم کی۔

متعلقہ عنوان :