آل پاکستان انعامی کبڈی 16نومبر کو موسیٰ کے مقام پر ہو گی،چوہدری ساجد محمود

پیر 23 اکتوبر 2017 20:36

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) آل پاکستان انعامی کبڈی 16نومبر کو موسیٰ کے مقام پر ہو گی، انعامی کبڈی میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے، چوہدری ساجد محمود کا عوام کے اصرار پر بڑی انعامی کبڈی کروانے کا اعلان۔

(جاری ہے)

سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے آل پاکستان انعامی کبڈی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 16نومبر کو ملک بھر کے نامور کھلاڑی کبڈی مقابلے میںشریک ہونگے ،انہوںنے کہا کہ اس کبڈی کی کامیابی کیلئے ملک بھر کے کھلاڑیوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں وائس چیئرمین یونین کونسل بہادر خان حاجی ملک نعیم نے بھی اس موقع پرکہا کہ اہلیان چھچھ بھی کبڈی کے کھیل کو پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے اصرار پر چوہدری ساجد محمود نے بڑی انعامی کبڈی کروانے کا اعلان کیا۔

کبڈی مقابلے سے چھچھ میں کھیلوں کے فروغ میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :