صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ چین کا 12روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

پیر 23 اکتوبر 2017 20:36

صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ چین کا 12روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر جہانگیر خانزادہ چین کا 12روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے پنجاب حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے پنجاب میں چین کے حکومت کے تعاون سے جاری منصوبوں کے حوالے سے ان کو بریف کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر امور نوجوانان جہانگیر خانزادہ جو وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر چین کے 12روزہ سرکاری دورہ پر گئے تھے سوموار کے روز وطن واپس پہنچ گئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ پاک چین دوستی کی مثال پوری دنیا دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ چین نے پاکستان میں سی پیک کا منصوبہ شروع کر کے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا پاکستانی عوامی کے دل چینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں انہوںنے کہا کہ اپنے 12روزہ دورہ کے دوران چینی حکام سے پنجاب میں جاری منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی چینی حکام نے حکومتی وفد کو یقین دلایا کہ وہ پنجاب میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کروائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :