سندھ میرا تھن ریس پرسوں جام شورو میں ہو گی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:36

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) آرتھرائٹس فاؤنڈ یشن پاکستان کی جانب سے 25اکتوبر کو سندھ میرا تھن ریس جام شورو میں ہو گی، میرا تھن ریس کے منتظم ڈاکٹر فہیم میمن نے بتایا ہے کہ ریس میں سندھ یونیورسٹی ، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی ، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سمیت اسکولز و کالجز کے طالبہ و طالبات ، اساتذہ اور سینئر سٹیزن حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

میر اتھن کے لیے جملہ انتظامات کرلیے گئے ہیں، فرسٹ ایڈ، سکیورٹی اور تواضح کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فہیم میمن نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی طرح سندھ فوڈ اتھارٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس موقع پر ایک آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی جس میں جنک فوڈ استعمال نہ کرنے اور تعلیمی اداروں میں ہر قسم کی کولڈ ڈرنگ کے استعمال پر پابندی کی مطالباتی یادداشت پر دستخط کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :