وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد

سکولوں میں تعمیر اتی کام کی وزارتی سظح پر بھی مانیٹرنگ کی جائے‘مانیٹرنگ کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے‘ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

پیر 23 اکتوبر 2017 20:31

وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری کیڈ نرگس گھلو، کیڈ کے مشیر تعلیم علی رضا اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلا س میں وزیراعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے تحت اسلام آباد کے 200 سکولوں میں جاری تعمیراتی کام اور اس کے معیار سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ کمیٹی نے سکولوں میں کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کمیٹی کو بتایا کہ اس مرحلے میں شامل تمام سکولوں میں تعمیراتی کام کا بیک وقت آغاز ہو چکا ہے اور 31دسمبر تک تعمیراتی کام کا یہ مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سکولوں میں ملکی ہیروز کی تصاویر اور ان کے اقوام پر مشتمل ایک دیوار بھی تعمیر کی جائے گی جس سے بچوں کو مفید معلومات حاصل ہوں گی۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سکولوں میں تعمیر اتی کام کی وزارتی سظح پر بھی مانیٹرنگ کی جائے اور مانیٹرنگ کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے۔ انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام سے متعلق سکولوں کے پرنسپلز اور علاقہ عمائدین کو بھی باقاعدگی سے معلومات فراہم کی جائیں۔

تعلیمی ریفارم پروگرام کے تحت اسلام آباد کے تمام 422 سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت پائلٹ پراجیکٹ میں 22 سکولوں میں نئے کلاس روم، واش روم بلاکس، پینے کے پانی کے کولر اور دیگر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے تحت منصوبے کے اگلے مرحلے میں 200 سکولوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے جس میں اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں کے سکول شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں دو سو سکولوں میں نئے کمروں کی تعمیر، لیبارٹریوں اور لائبریریوں کا قیام، واش رومز کی تعمیر ،طا لب علموں اور اساتذہ کیلئے نئے فر نیچر کی فراہمی، بیرونی دیواروں کی اونچائی میں اضافہ ،سکیورٹی انتظامات کی فراہمی اور دوسرے تعمیراتی کام شامل ہیں۔پراجیکٹ میں تعمیراتی کاموں اور دیگر امور کی مانیٹرنگ، سٹئیرنگ کمیٹی کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :