حکومت نے تعلیمی شعبہ کی ترقی اور سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں کمی لانے کے لئے گزشتہ تین سال میں ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، وفاقی وزیرانجینئر محمد بلیغ الرحمن
پیر 23 اکتوبر 2017 20:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیمی شعبہ کی ترقی کیلئے اور سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں کمی لانے کے لئے گذشتہ تین سال میں ٹھوس اقدامات اٹھائیں ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس زمن کہا کہ گذشتہ تین سال کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کارکردگی سب سے بہتر رہی جہاں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں 55 فیصد کمی آئی جبکہ پنجاب میں 23، آزاد کشمیر میں 14 فیصد، خیبرپختونخوا میں 9 فیصد اور بلوچستان اور سندھ میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ پیشہ وارانہ اور تکنیکی تربیت کے بارے میں بات چیت بلیغ الرحمن کرتے ہوئے کہا کہ عام تعلیم کی طرح پیشہ ورانہ تربیت بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، وہ طالب علم جو پرائمری کے بعد سکول چھوڑ جاتے ہیں ان میں سے اکثر پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرتے ہیں اور پھر ایک کارآمد انسان بن کر معاشرے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے پروگرام کے تحت ایک سال میں 10 ہزار نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلی پیشہ وارانہ تربیتی پالیسی پر نظر ثانی کر لی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ اپرنٹس شپ ایکٹ بہت جلد سینٹ سے پاس ہو جائے گا جس سے نوجوانوں کو بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں قرآنی تعلیمات پڑھانے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس قانوں کے تحت طلباء پہلی جماعت سے پانچویں جاعت تک قرآن پاک کی تعلیم کو حاصل کریں گے جبکہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک بچوں کو قرآن پاک کا ترجمہ سکھایا جائے گا۔ اس موقع پر سلطانہ فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلطانہ فائوڈیشن تعلیم کے شعبہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے کے محروم بچوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ہمارا پروگرام معاشرتی ترقی کے ساتھ انسانی ترقی کی بنیاد پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.