چیئرمین عامر علی شاہ کی صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس

حج سسٹم کو شفاف بنانے کیلئے وزارت مذہبی امور تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائے،قائمہ کمیٹی کی ہدایت

پیر 23 اکتوبر 2017 20:31

چیئرمین عامر علی شاہ کی صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائو تاکہ حج کا سسٹم شفاف ہو جائے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس پیر کو کمیٹی کے چیئرمین سید عامر علی شاہ جاموٹ کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیض الحسن، کرن عمران ڈار، رمیش لعل، علی محمد خان، مولوی آغا محمد اور شاہدہ اختر علی نے شرکت کی۔ کمیٹی نے کہا کہ آڈٹ کی وجہ سے حج آپریشن میں شکایات کم ہو جائیں گی۔ اس موقع پر رمیش لعل نے کہا کہ گوردواروں اور مندروں سے جو آمدنی آتی ہے اس کی تفصیلات دی جائیں کیونکہ اس کی کوئی دیکھ بھال نہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق سے کہا ہے کہ وہ مندروں اور گوردواروں کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیں۔

کمیٹی نے کہا کہ وزارت مذہبی امور حج آپریشن کی تیاریاں جلد شروع کرے۔ اس موقع پر وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری خالد مسعود چوہدری نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وزارت نے چارٹرڈ اکائونٹنٹ فرم سے درخواستیں طلب کی ہیں کہ وہ ٹوور آپریٹرز کی جانچ پڑتال کرے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر اگلے سال سے اس رپورٹ کی روشنی میں کمیٹیوں کو کوٹہ دیا جائے گا۔