راولپنڈی آرٹس کونسل میں کرنل محمدخان ادبی کانفرنس کا انعقاد

کرنل محمدخان نے معاشرے کی برائیوں کواچھوتے اورمنفرداندازمیں اپنی تحریروں کا موضوع بنایا ،ڈاکٹرغضنفرمہدی، وقاراحمدکا خطاب

پیر 23 اکتوبر 2017 20:31

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ملک کے نامورمزاح نگارکرنل محمدخان کی 18 ویں برسی کے سلسلے میں شاہ مرادویلفیئرفاونڈیشن اورراولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے کرنل محمدخان ادبی کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔کانفرنس کی صدارت ممتازدانشورڈاکٹرغضنفرمہدی نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرغضنفرمہدی نے کہا کہ کرنل محمدخان ایک محب وطن صاحب طرزادیب تھے۔

ان کا شمارچوٹی مزاح نگاروں میں ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوںنے مزیدکہا کہ کرنل محمدخان نے معاشرے کی برائیوں کواچھوتے اورمنفرداندازمیں اپنی تحریروں کا موضوع بنایا ہے۔سینیٹرلفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم خان نے کہا کہ کرنل محمدخان کا تعلق سالٹ رینج سے تھا لیکن وہ عالمی سطح پرادب کی پہچان بنے۔انھوں نے کہا کہ کرنل محمدخان اردوادب کا بہترین سرمایہ ہیں۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمد کا کہنا تھا کہ کرنل محمدخان کے بغیراردوادب نامکمل ہے۔ادبی کانفرنس سے مرزاعبدالرشید،شہزادعباسی،صائمہ احمدعلی،چوہدری محمدسلیم،چوہدری سرفرازسلیم اوردیگرنے بھی کرنل محمدخان کی فن اورشخصیت پرسیرحاصل گفتگوکی۔