ملیر اور جمشید کوارٹرز میں ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق اور ایک شخص زخمی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ملیر اور جمشید کوارٹرز میں ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملیر میں سپر ہائی وے پر انصاری پل کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 30 سالہ عدنان ولد عبدالمجید جاں بحق ہوگیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی،جمشیدکوارٹرز کے علاقے جہانگیر روڈ نمبر 2 پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 45 سالہ جمیل احمد ولد قمرالزمان شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو سول اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

متعلقہ عنوان :