چیئرمین سینٹ نے جامعات (ترمیمی) بل 2017ء قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

پیر 23 اکتوبر 2017 20:26

چیئرمین سینٹ نے جامعات (ترمیمی) بل 2017ء قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) چیئرمین سینٹ نے جامعات (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر میاں عتیق شیخ نے تحریک پیش کی کہ جامعات (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر ممکت برائے وفاقی تعلیم و تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔