دستور (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا

پیر 23 اکتوبر 2017 20:26

دستور (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) چیئرمین سینٹ نے دستور (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مرتضیٰ وہاب اور سلیم مانڈوی والا نے تحریک پیش کی کہ دستور (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بل مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل سے متعلق ہے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔