چیئرمین سینٹ نے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

پیر 23 اکتوبر 2017 20:23

چیئرمین سینٹ نے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) چیئرمین سینٹ نے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مرتضیٰ وہاب اور سلیم ایچ مانڈوی والا نے تحریک پیش کی کہ انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔