Live Updates

سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اکتوبر 2017 18:02

سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ ..
تھرپارکر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اکتوبر2017ء ) : سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے،شاہ محمود قریشی نے ان کی پارٹی میں شامل ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عارف علوی ، حلیم عادل و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ارباب غلام رحیم نے عمران خان کی قیادت پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ارباب غلام رحیم کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات