امریکی وزیر خارجہ کی آمد پر پاکستان کو اپنا مؤقف بہتر طریقہ سے اٹھانا ہو گا

مسلم لیگ (ن) پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے،سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

پیر 23 اکتوبر 2017 20:23

امریکی وزیر خارجہ کی آمد پر پاکستان کو اپنا مؤقف بہتر طریقہ سے اٹھانا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کی آمد پر پاکستان کو اپنا مؤقف بہتر طریقہ سے اٹھانا ہو گا، مسلم لیگ (ن) پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ آج پاکستان کے دورہ پر آ رہے ہیں، ہمیں اپنے مؤقف کو ٹھوس اور مثبت طریقہ سے اٹھانا ہو گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکی وزیر خارجہ کے سامنے افغانستان سمیت بھارت کو اسلحہ کی فراہمی کے حوالہ سے کھل کر بات کرنا ہو گی کہ ایک طرف امن کا درس دیا جا رہا ہے تو دوسری طرف خطہ کے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت کو اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی تبدیلی سے مسائل ضرور آتے ہیں لیکن نواز شریف کی جگہ پارٹی کے وزیراعظم کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے تجویز دی ہے کہ نواز شریف عدالت میں مقدمات کے تناظر میں مصروف ہیں اس لئے پارٹی کی صدارت شہباز شریف کو دینی چاہئے، یہ ان کی ایک تجویز ہے، اس حوالہ سے پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :