فلوریڈا،چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر گرنے سے دو افراد زخمی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:19

فلوریڈا،چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر گرنے سے دو افراد زخمی
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے سڑک پر جا گرا ، طیارے میں دو افراد سوار تھے جو معمولی زخمی ہوئے ۔حکام کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ کنٹرول میں نہ رہا ، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔