امریکہ خلیجی بحران کا حل کسی پر نہیں تھوپ سکتا، ریکس ٹلرسن

کوئی بھی فریق مذاکرات کیلئے تیار نہیں، امریکہ کویت کی ثالثی کا حامی ہے، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 23 اکتوبر 2017 20:17

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ خلیجی بحران کا حل کسی پر تھوپ نہیں سکتا، کوئی بھی مذاکرات کیلئے تیار نہیں، امریکہ کویت کی ثالثی کا حامی ہے۔

(جاری ہے)

پہر کو دوحہ میں قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو خلیجی بحران پر مسلسل تشویش ہے۔

انکا ملک کویت کی ثالثی کا حامی ہے اور زبان کی تیزی میں نرمی پیدا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ٹلرسن سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکہ بحران حل کرانے کیلئے مزید کوشش کریگا یا امریکی صدر بحران کے فریقو ںکو واشنگٹن میں مکالمے کیلئے طلب کرینگے ۔ انہوں نے جواب دیا کہ متعلقہ فریق مکالمے کیلئے تیار نظر نہیں آرہے ہیں۔ واشنگٹن کسی بھی فریق پر حل نہیں تھوپ سکتا۔