اوکاڑہ، ڈنڈوں سوٹو ں سے مسلح افراد نے گھر داخل ہوکر ماں بیٹوں کو شدید زخمی کر دیا

پیر 23 اکتوبر 2017 20:17

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) ڈنڈوں سوٹو ں سے مسلح افراد نے گھر داخل ہوکر ماں بیٹوں کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ مپالکے کے رہائشی محمد حنیف کی بیوی شمیم اختر اور اس کے بیٹوں علی اکبر اور طارق کو سابقہ رنجش پر ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح سہیل انور، جنید انور اور جاوید انور نے اپنے سات نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر داخل ہوکر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :