اوکاڑہ، چوری کی دو مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ،موٹر سائیکل چُرا کر لے گئے

پیر 23 اکتوبر 2017 20:17

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) چوری کی دو مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور موٹر سائیکل چُرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلشن فاطمہ اوکاڑہ کے رہائشی طالبعلم فراز طاہر نے اپنی موٹر سائیکل اپلائیڈ فار سکول کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔ دوسری واردات میں عزیز لطیف ٹائون اوکاڑہ کے رہائشی لیاقت علی کے احاطہ مویشیاں سے نامعلوم چور 4 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چُرا کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :