اوکاڑہ، آتشین اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر دوشیزہ کو اغواء کر کے لے گئے

پیر 23 اکتوبر 2017 20:17

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) آتشین اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر دوشیزہ کو زبردستی گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ بشارت پارک اوکاڑہ کی رہائشی یاسمین اقبال بیوہ انجم شہزاد کی بیٹی عینی عرف کائنات گھر اکیلی تھی کہ اچانک آتیش اسلحہ سے مسلح کاشف اور حسین اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آئے اور گن پوائنٹ پر عینی عرف کائنات کو زبردستی کیری ڈبہ میں اغواء کر کے لے گئے۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :