صوبہ بھر کے تمام ہائی اورہائیرسیکنڈرسکولوں میں کمپیوٹرلیبارٹریاں قائم کی جارہی ہے،محمودخان

حکومت نے سرکاری سکولوںکا معیار بہتر بنانے ،طلباء کودورجدید کے تقاضوں کے مطابق تمام ترسہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کئے ہیں، وزیر کھیل وآبپاشی خیبرپختونخوا

پیر 23 اکتوبر 2017 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی وکھیل اورپاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے منتخب صدر محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں نوجوانوںکوجدیدسائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی علوم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے صوبہ بھر کے تمام ہائی اورہائیرسیکنڈرسکولوں میں کمپیوٹرلیبارٹریاں قائم کی جارہی ہے تاکہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچے جدید دورکے ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرسکے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے گورنمنٹ ہائی سکول لابٹ مٹہ سوات میں آئی ٹی لیب کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تحصیل مٹہ کے ناظم عبداللہ خان ،اے ڈی او سوات کے علاوہ عمائدین علاقہ بھی کثیرتعداد میں موجودتھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوںکا معیار بہتر بنانے اورطلباء کودورجدید کے تقاضوں کے مطابق تمام ترسہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کئے ہیں ۔

کیونکہ سرکاری میں غریب اورمتوسط طبقے کے لوگوں کے بچے پڑھتے ہیں ۔محمود خان نے کہا کہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ ماضی میں تعلیم کے نام سے مذاق کیاگیا ۔لیکن موجود ہ صوبائی حکومت اولین ترجیح سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو بہتر ماحول میںاعلیٰ تعلیم کی فراہمی ہے ۔کیونکہ جن کوآگے لائے بغیر شعبے کو ترقی وخوشحالی کے راستے پرگامزن نہیں کیا جاسکتاہے ۔

انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت نے سکولوںمیںاساتذہ کی کمی کوپوراکرنے کے لئے این ٹی ایس کے ذریعے 42 ہزار اساتذہ بھرتی کیے ہیں۔ اسی طرح تمام سکولوں میں فرنیچر اوردیگر ضروریات کو پوری کردی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ تاریخ شاید ہے کہ ہمیشہ تعلیم کو اپنے اولین ترجیح سمجھے والی قوموں نے ترقی کے منازل طے کی ہے ۔محمود خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے گذشتہ ادوار حکومتوںمیں شعبہ تعلیم کو تباہی کے دہانے پرکھڑا کردیا گیا تھا لیکن موجود صوبائی حکومت نے اقتدار سمھبالتے ہی شعبہ صحت اورتعلیم کے ساتھ ہی تمام اداروں کے حالت زار بہتر کرنے کے لئے ریکارڈ اقدامات اٹھائے اورآج تمام ادارے میرٹ کے مطابق اپنے فرائض ادا کررہے ہیں۔

بعد ازاں انہوںنے فیتہ کاٹ کر آئی ٹی لیب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :