26اکتوبر کی مفتی محمود کانفرنس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ،مولوی عبدالرحمن ناصر

حکومت کانفرس کے تمام شرکاء کو تحفظ فراہم کرے ، ضلعی قائمقام امیر جمعیت علما اسلام

پیر 23 اکتوبر 2017 20:10

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) جمعیت علما اسلام کے ضلعی قائمقام امیر مولوی عبدالرحمن ناصر جنرل سیکرٹری عطااللہ کاکڑ ضلعی پریس سیکرٹری قاری سنز رخان رحیمی تحصیل امیر مولوی محمد صادق خوستی ضلعی سالار مولوی خان محمد ضلعی معاون پریس سیکرٹری قاری شیر علی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری سلام تحصیل پریس سیکرٹری مولوی کالوجان نے لورالائی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26اکتوبر کو کوئیٹہ میں مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کیلئے لورالائی سے ایک عظیم الشان جلوس 26 اکتوبر کوروانہ ہوگا اور سالاروں کا جلوس 25اکتوبر کو ضلعی سالار مولوی محمد خان کی قیادت میں روانہ ہوگا اس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تمام کمیٹیوں جس میں جھنڈے ، بینرز ،ٹکٹ اور مدارس کی کمیٹیاں شامل تھی سب نے اپنی تمام ترذمہ داریا ں جاری رکھی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کی 37ویں برسی کے موقع پر کوئیٹہ میں مفتی محمود کانفرنس سے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن ڈپٹی چیئر میں سینٹ مولانا غفور حیدری خبیر پختونخوا سندھ بلوچستان پنجاب اور بلوچستان کے امرء اور ملک بھر کے مرکزی علما ء اور وفاق لمدارس کے سربراہ مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر اور دیگر صوبائی قائد ین مفتی محمود کے کردار اور ان کی جدوجہد کے حوالے سے کارکنوں تفصیلی خطاب کریں گے مفتی محمود کا علما ء دیوبند تحریک ختم نبوت تحریک طالبان اور قادیانی تحریک کے حوالے سے ان کی جدوجہد پر خطابات شامل ہونگے انہوں پاکستان پوسٹ کی طرف سے مفتی محمود کے نام سے ٹکٹ جاری کرنے کو بھی ایک قابل تحسین کام قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس کے موقع پر بلوچستا ن کی اہم شخصیات جی یوآئی میں شمولیت اختیار کریں گی جس سے جمعیت بلوچستان بھر میں مزید مضبوط اور موثر قوت بن کر اُ بھر ے گی انہوں نے کہا کہ حکومت اس کانفرس کے تمام شرکاء کو تحفظ فراہم کرے اور عوامی مینڈینٹ کا احترام کرے انہوں نے کہاکہ ہم انشااللہ اس عظیم الشان کانفرنس سے ثابت کریں گے کہ بلوچستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں اور 2018 ء کے الیکشن میں ہم اپنا مینڈیٹ ثابت کرکے دیکھائیں گے انہوں نے تمام کارکنوں عوام طلباء اساتذہ مفتی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ۔

متعلقہ عنوان :