بیرون ملک بیٹھے عناصر پاکستان اور بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ،کرنل عامر مختیار

بلوچستان کے اصل نمائندے یہاں بیٹھ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں ، کمانڈنٹ لورالائی سکائوٹ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے آج بلوچستان اس راہ پر گامزن ہے جس کی کی منزل ترقی و خوشحالی ہے ،صحافیوں سے خطاب

پیر 23 اکتوبر 2017 20:10

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) کمانڈنٹ لورالائی سکائوٹ کرنل عامر مختیار نے کہا ہے کہ امن کی بحالی فورسز کی قربانیوں کا نیتجہ ہے امن کی بحالی ہی خو شحالی کی ضمانت ہے اور امن و امان کی بحالی میں حساس اداروں ایف سی پولیس اور لیویزکا کردار اور ان کی لازول قربانیاں بے مثال ہیں بیرون ملک بیٹھے عناصر پاکستان اور بلوچستان کو نقصان نہیں پنچا سکتے بلوچستان کے اصل نمائیندے یہاں بیٹھ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں بلوچستان کا مستقبل روشن ہے آج بلوچستان اس راہ پر گامزن ہے جہاں اس کی منزل ترقی و خوشحالی ہے بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔

ان خیلات کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز لورالائی دکی اور سنجاوی کے صحافیوں کے اعزاز میں دی گی چائے پارٹی کے موقعے پر بات چیت کرتے کیا انہوں نے کہا کہ امن اومان برقرار رکھنے میں ایف سی پولیس اور لیویز کے بھرپور تعاون اورمدد سے ہم نے تقریبا 95فیصد کامیابی حاصل کرلی ہے بلوچستان کے قبائل نے پہلے بھی ملک کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ان قربایناں پر ہمیں فخر ہے دشمن بزدلانہ حملے کررہے ہیں دشمن پاکستان کی اندورنی اور بیرونی طور پر کوئی نقصان نہیں پنچا سکتا دہشت گردوں کے حملوں کو روکنے کیلئے ہماری سیکورٹی فورسز بھر پور کاروائیاں کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے ملک اور صوبے میں لااینڈآرڈر کی صورتحال پیدا کرنے کی سازشیں کی جاری ہیں مگر ہم ایک ایک دہشت گرد کو کونے کونے سے نکال کر نشان عبرت بنادئینگے ۔انہوں نے کہا کہ جنگ دہشت گردوں اورملک دشمنوں نے شروع کی ہے مگر اختتام ہم ہی کرئینگے ا صوبے اورملک کے لیے ہم مزید قربانیاں پیش کرئینگے انہوں نے کہا کہ شہید کبھی نہیں مرتے وہ تاقیامت زند ہ رئینگے انہوں نے کہا کہ ایف سی کی شاندار روایات ہیں اورآئندہ بھی وہ اپنی روایات کو زند ہ رکھنے کی کوشش کرئینگے کہا ہے کہ ایف سی نے ہمیشہ علاقے کے ترقی کے لئے بہترین خدمات سر انجام دئے ہے ہرنائی کول ما ئنزپراجیکٹ اور دکی کول ماینز پراجیکٹ سے علاقے میں کاموں کے ساتھ ساتھ روزگار اور غربت کے خاتمے کے لئے بھی بھرپور کام کیا جاریا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایف سی ہر وقت عوام کی جان و مال کی حفاظت اور عوام کی خوشحالی کے لئے اور ملک اور قوم کو سماج دشمن عنا صر سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر وقت تیار رہتی ہے اس سلسلے میں علاقے کے تمام قبائل شہریوں اور صحافیوں سے اپیل ہے کہ قیام امن اور ملک و صوبے کی ترقی دشمن قوتوں کے خاتمے کیلئے ایف سی کا ساتھ دے دیںاور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ان کی نشاہدہی کریں انہوںنے کہا بلوچستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے بلوچستان میں آج وہ خوف کا عفریت فورسز کی انتھک محنت کوششوں او ر قربانیوں کی بدولت ختم ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند او ر عزم پختہ ہے اورعلاقے کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے ہونے والے حکومتی کاموں میںکسی قسم کی کوئی رکائوٹ برداشت نہیں کی جائے گئی چاہے ملز م کتنا ہی بااثر اور باحثیت کیوں نہ ہو انہوں نے کہا کہ یہ میرا علاقہ میر ا اپنا گھر ہے اور گھرکا خیال رکھنا معاشرے کے فرد کی ذمہ دار ی ہے اور معاشرے کے ہر طبقے کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے انہوںنے کہا کہ ایف سی نے ہمیشہ بلوچستان اورکے عوام کی خدمت کی ہے چاہے وہ زلزلہ ہو یا سیلاب یاکوئی اور قدرتی آفات ایف سی پر جگہ اور ہر موقعے پر صوبے اور علاقے کے عوام کی خدمت میں حاضر ہے ۔

متعلقہ عنوان :