پونے 6ارب کرپشن اسکینڈل،شرجیل میمن سمیت 12ملزمان کو گرفتارکیا،ترجمان نیب

شرجیل میمن کےدھکم پیل اوربھگڈرکے دوران کپڑے بھی پھٹ گئے،نیب کے پاس مجھے گرفتارکرنے کے وارنٹ نہیں ،رضاکارانہ گرفتاری دی۔سابق وزیراطلاعات سندھ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اکتوبر 2017 17:50

پونے 6ارب کرپشن اسکینڈل،شرجیل میمن سمیت 12ملزمان کو گرفتارکیا،ترجمان ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اکتوبر2017ء ) : سندھ ہائیکورٹ کے باہرشرجیل میمن کی گرفتاری کے وقت دھکم پیل اور بھگڈرکے دوران ان کاگریبان چاک ہوگیا اور کپڑے بھی پھٹ گئے،پیپلزپارٹی کے وکلاء نے گرفتاری کیخلاف نعرے بازی کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی سندھ ہائیکورٹ میں نیب کیس میں عبوری ضمانت کے سلسلے میں سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کاحکم دیاتھا۔گرفتاری سے بچنے کیلئے شرجیل میمن کئی گھنٹے تک عدالت میں ہی موجودرہے اور عدالت کاوقت ختم ہونے پر باہرنکلے توانہیں گرفتارکرلیاگیا۔نیب کی ٹیم اور رینجرزاہلکار شرجیل میمن کوگرفتارکرنے کیلئے عدالت کے باہرموجودرہے۔شرجیل میمن کونیب نے پونے 6ارب روپے کرپشن اسکینڈل میں گرفتارکیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاکہ نیب کو رضاکارانہ گرفتاری دے دی ہے۔نیب کے پاس مجھے گرفتارکرنے کے وارنٹ نہیں ہیں۔پنجاب میں الگ اور سندھ میں نیب کاالگ قانون ہے۔دوسری جانب نیب ترجمان نے بتایاکہ شرجیل میمن سمیت 12ملزمان کو گرفتارکیاہے،باقی ملزمان میں شالوانی، الطاف میمن، سارنگ لطیف،سید نوید ، سلمان منصور، عمرشہزاد، عاصم عامر،گلزارعلی،محمد حنیف ودیگر شامل ہیں۔ملزمان پرپونے چھ ارب کرپشن کے الزامات ہیں۔ملزمان کوکل احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا۔