فیصل آباد، رقم کے لین دین کے تنازعہ پر نوجوان کومخالفین نے تشدد کانشانہ بنادیا

پیر 23 اکتوبر 2017 20:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) رقم کے لین دین کے تنازعہ پر نوجوان کومخالفین نے تشدد کانشانہ بنادیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا‘تفصیلات کے مطابق چوبیس سالہ افتخار نے سہگل سٹی کے رہائشی عمران وغیرہ سے لی گئی رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو یہ مشتعل ہوگئے جس پر انہوں نے اسے بری طرح تشدد کانشانہ بنایا جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ متوفی راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا تھانہ صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیکر مارچری یونٹ منتقل کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :