فیصل آباد، زمین کے تنازعہ پر گولیاں لگنے سے دو سگے بھائی مضروب

پیر 23 اکتوبر 2017 20:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) زمین کے تنازعہ پر گولیاں لگنے سے دو سگے بھائی مضروب ‘ تفصیلات کے مطابق 27سالہ فیصل ولد ظفر اقبال اور اس کے بھائی 24سالہ احمد علی سکنہ 142ج ب کے رہائشی اپنے گھر میں مجود تھا کہ زمین کے جھگڑے پر مشتعل افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دونوں بھائی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کر ایا گیا جہاں ڈاکٹرز انکی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔