فیصل آباد، کرنٹ لگنے ، جھلسنے اور چھت سے گرنے کے واقعات میں کمسن بچے سمیت 4افراد زخمی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) کرنٹ لگنے ، جھلسنے اور چھت سے گرنے کے واقعات میں کمسن بچے سمیت 4افراد زخمی ،تفصیلات کے مطابق 23سالہ عرفان ولد عبدالغفار سکنہ نیو کینال گارڈن سمندری روڈ کا رہائشی چھت پر بجلی کی تار لگارہا تھا کہ چھت پر کرنٹ لگنے سے گر شدید زخمی ہو گیا جبکہ سیف آباد کے رہائشی یاسر کا کمسن بیٹا 5سالہ محمد انس گھر میں کھیل رہا تھا کہ اس کے اوپر گرم تیل گر گیا جسے تشویشنا ک حالت میں الائیڈ ہسپتال برن یونٹ منتقل کیا گیا ، علاوہ ازیں 52سالہ محمد امیر ولد جمیل سکنہ مذہبی والا چھت پر مستری کا کام کر رہا تھا کہ پائوں پھسلنے سے چھت سے گھر کر شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :