فیصل آباد، شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا حوالا ت پہنچ گیا

پیر 23 اکتوبر 2017 20:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا حوالا ت پہنچ گیا ‘ تفصیلات کے مطابق شہری محمد اصغر کی درخواست پر ایف آئی نے ملزم محمد مختار کو گرفتار کرلیا جس نے شہری کو مسقط بھجوانے کیلئے تین لاکھ پچاس ہزار روپے ہتھائے تھے جس پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔